پنجاب کونسل آف دی آرٹس فیصل آباد ڈویژن کے زیر اہتمام محفل مشاعرہ

پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد ڈویژن کے زیر اہتمام محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت جان کاشمیری نے کی دیگر شعراء میں صائمہ الماس، جان کشمیری، افتخار شاھد، بسمل صابری، اصغر پہلوان، صائمہ ناز، ڈاکٹر جعفر حسن مبارک، ہاجرہ تبسم، سعیدہ ریشم، عارف بخاری، صائمہ ضیاء، مقبول احمد شاکر اور محمود رضا سعید نے شرکت کی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی
طارق محمود ایڈیشنل کمشنر فیصل آباد تھے ۔ اس موقع پر
ڈائریکٹر فیصل آباد آرٹس کونسل زاہد اقبال اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسد حیات نول بھی موجود تھے۔