پنجاب کونسل آف دی آرٹس فیصل آباد ڈویژن کے زیر اہتمام یوم اقبال

پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد ڈویژن اور ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز کے زیر اہتمام 9 نومبر یوم اقبال منایا گیا جس میں مختلف نجی تعلیمی اداروں کے طلبا وطالبات نے تقاریر ، بیت بازی اور ٹیبلوز پیش کیے ۔ تقریب کے مہمان خصوصی فیض اللہ کموکا ممبر قومی اسمبلی پاکستان تحریک انصاف ، کاشف رضا اعوان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر فیصل آباد ، سی ای او ایجوکیشن افتخار خان تھے۔ یوم اقبال کے حوالے سے مہمانوں نے طلباء وطالبات کی تقاریر اور ٹیبلوز کی حوصلہ افزائی کی اور اسناد تقسیم کیں ۔اس موقع پر ڈائریکٹر فیصل آباد آرٹس کونسل غلام عباس فراست اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسد حیات نول بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر فیصل آباد آرٹس کونسل کا کہنا تھا کہ اقبال کا تصور پاکستان، فلسفہ اور شاعری نئی نسل میں شعور و بیداری اجاگر کرنے کا ذریعہ ہے اور نئی نسل کو علامہ اقبال کے نظریے اور سوچ سے آ گاہی دینے کے لیے ہی یوم اقبال منایا جارہا ہے ۔