مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ارفع کریم کی گیارہویں برسی کے موقع پر سیمنار کا انعقاد

پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد ڈویژن اور ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام مورخہ 14 جنوری کو دنیا کی کم عمر مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ارفع کریم کی گیارہویں برسی کے موقع پر سیمنار کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن فیصل آباد کے افسران نے شرکت کی۔ ارفع کریم دنیا کی کم عمر مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل اور پاکستان کی پہچان ہیں جن کا تعلق فیصل آباد سے تھا ۔ اس موقع پر ارفع کریم کے والد امجد عبدلکریم رندھاوا، ڈپٹی کمشنر فیصل آباد عمران حامد شیخ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فیصل سلطان ، سی ای او ایجوکیشن فیصل آباد افتخار خان، ڈائریکٹر فیصل آباد آرٹس کونسل زاہد اقبال اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسد حیات نول بھی موجود تھے۔