پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل ڈویژن، مجلس فہم رومی و اقبال اور فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام ڈاکٹر خرم الطاف کی کتاب ” جان شوریدہ” کی تقریب رونمائی کی گئی۔ تقریب رونمائی کی صدارت وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر علی چوہدری نے کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر پروفیسر شبیر احمد قادری، ظفر عجمی، خاور جیلانی اور ڈاکٹر ماجد مشتاق نے کتاب کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا اور نظامت کے فرائض شہزاد بیگ نے سرانجام دیئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر وحید احمد، ڈاکٹر افتخار فیصل اور ڈاکٹر محسن مگھیانہ تھے۔ اس موقع اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیصل آباد آرٹس کونسل اسد حیات نول، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکاؤنٹ اینڈ فنانس ابوبکر عظیم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن اصغر علی بھٹی بھی موجود تھے۔
خرم الطاف کی کتاب ” جان شوریدہ” کی تقریب رونمائی
